![]() |
Training of children |
:بچوں کو ناکامی کا سامنا کرنا سکھائیں
انسانی زندگی کے اندر خدوخال کا آنا فطری عمل ہے اور کامیابی یا ناکامی زندگی کا خاصہ ہے لہذا اپنے بچوں کو ناکامی کا سامنا کرنا سکھائیں عموما ناکامی کے ساتھ تین غلط قسم کے خیالات / تصورات جڑے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہم اس ناکامی کا بہت زیادہ منفی اثر لیتے ہیں یعنی اس کا امکان ہوتا ہے۔
(ناکامی کا مستقل ہونا۔ہمیشگی۔(وقت •
(ناکامی کا پھیلاو یا عالمگیریت(حجم •
(ناکامی کا فرد کی ذات پر حملہ(نسبت •
![]() |
Training of Children |
پہلا غلط خیال
ناکامی کو مستقل سمجھنا
اگر آج دستیاب وسائل اور صلاحیت کے ساتھ، کافی کوششوں کے باوجود بھی ناکام ہوئے ہیں تو یہ ہمیشہ کی ناکامی نہیں ہوگی۔
کیونکہ وسائل، صلاحیت میں اضافہ ممکن ہے تو ناکامی کو مستقل سمجھنا غلط ہوگا۔
دوسرا غلط خیال
ایک شعبے کی ناکامی کو پوری زندگی پر حاوی سمجھنا
زندگی کے ایک شعبے ، مرحلہ میں ناکامی کو مکمل ناکامی سمجھ لینا بھی غلط ہوگا کہ اگر آپ کسی ایک امتحان میں ناکام رہے ہیں تو دیگر شعبوں میں بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہوں گی۔
تیسرا غلط خیال
اپنی ذات کو ناکام سمجھنا
کوشش کےطریقوں کو ناقص سمجھنے کی بجائے اپنی ذات کو ناکام تصور کرنا
اگر ہمیں کسی کام میں ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو عموما ہم غلط طور پر اس کو اپنی ذات میں نقص یا خامی سمجھنے لگتے ہیں حالانکہ کہ وہ ہمارے اختیار کردہ طریقے کی ناکامی ہوتی ہے۔ تو ہمیں کوشش کرنے کے بہتر طریقے ڈھونڈنے چاہیں۔
Ref. Book. Learned Optimism
از قلم : پروفیسر شاہد رضا
0 Comments