![]() |
Training of children |
والدین کیا کریں؟؟
بچپن میں ہمارا بچہ ایک خالی تختی کی مانند ہوتا ہے جس پر کچھ بھی لکھا جاسکتا ہے ۔ اگر اس پر ابتدا ہی سے منفی باتیں نقش ہونا شروع ہوگئیں تو بچہ اپنی ساری عمر اسی مزاج کے ساتھ گزارے گا۔
ایسے میں والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچے کی اس عمر کی حساسیت کو سمجھیں اور بچوں کی تربیت میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
اچھا عقیدہ :
اچھا عقیدہ دینا بچوں کا بنیادی حق ہے۔بچوں کو اللہ کی ذات پر یقین دِلانااورانہیں حلال حرام کا بنیادی تصوردینا بہت ضروری ہے۔
محنت کی ترغیب:
بچوں کو ہر کام محنت کے ساتھ کرنے کی ترغیب دیں اور انہیں بتائیں کہ کامیابی محنت کے راستے پر چلنے سے ملتی ہے ،کسی شارٹ کٹ سے نہیں۔
بچوں کو جینے دیں:
بچوں پر اپنے ان خوابوں کو لادنے کی کوشش نہ کریں جن کو پورا کرنے سے آپ محروم رہے۔ہر بچے میں اپنی قابلیت ،اپناکمال اور اپنا شوق ہوتا ہے ، اسی کے مطابق انہیں جینے دیں۔
پروفیشن:
بچوں کے سامنے کسی پروفیشن یا پیشے کی برائی نہ کریں۔ممکن ہے آپ کو جو پیشہ پسند نہ ہو اسی میں آپ کا بچہ کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے۔
نفع مندانسان:
بچوں کو ہر وقت یہ احساس دِلائیں کہ چاہے وہ کسی بھی فیلڈ کو اختیار کریں لیکن ہمیشہ ایک نفع مند انسان رہیں اور لوگوں کے لیے خیر کا باعث بنیں۔
![]() |
Training of children |
جب ہم کامیاب شخصیات کی زندگی پر نظر دوڑاتے ہیں تو ایک چیز واضح ہوجاتی ہے کہ ان کی کامیابی کے سفر کا آغازان کے بچپن سے ہی ہوگیا تھا۔بیشتر شخصیات ایسی ہیں جنہیں اپنے والدین سے انسپائریشن ملی ہوتی ہے لہذا ہمیں اپنے بچوں کے آئیڈیل بننے کی ضرورت ہے.
از قلم : پروفیسر شاہد رضا
0 Comments