 |
Training of children |
بچوں کا سکرین ٹائم کیسے کم کریں؟
بچوں کے سکرین ٹائم کا زیادہ ہونا انکے لیے زہر قاتل ہے اسی طرح حد سے زیادہ سکرین ٹائم بچوں میں موٹاپے کے مسائل، جسمانی و ذہنی کمزوری، تھوڑے بڑے بچوں میں جنسی بےراہ روی اور تشدد سمیت دیگر کئی مسائل اور پیچیدگیاں پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے.لہٰذا بچوں کے سکرین ٹائم کو محدود کرنے لیے یہاں چند قیمتی تجاویز دی جا رہی ہیں۔
 |
Training of children |
- سب سے اہم بات یہ ہے کہ والدین اپنے سکرین ٹائم کو کم سے کم کرکے بچوں کے سامنے ایک عملی مثال بنیں۔
- والدین ہونے کے ناطے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سکرین ٹائم کے متعلق قدرے سخت فیصلے کرنے کی ہمت پیدا کیجیے. بچوں کے لیے محدود سکرین ٹائم کا تعین کیجیے۔یہ ایک سے دو گھنٹے پر محیط ہو سکتا ہے۔
- بچوں میں مطالعہ، کھیل کود اور دیگر ایسی سرگرمیوں کے لیے شوق پیدا کیجیے اور ان کی حوصلہ افزائی کیجیے۔
- بچوں کو اپنا کوالٹی ٹائم دیجیے اور ان کے ساتھ مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیل کھیلیں، گپ شپ کریں۔
- ٹی وی اور کمپیوٹر وغیرہ کے لئے گھر میں ایک جگہ مخصوص کر دیں اور ہر ایک کو پابند کریں کہ ان کا استعمال صرف اسی مخصوص جگہ پر ہی کیا جا سکے۔
- "ٹیکنالوجی فری اوقات" سیٹ کیجیے جن میں فیملی کے تمام افراد ایک دوسرے کو کوالٹی ٹائم دیں اور اس دوران سیل فون یا ٹی وی وغیرہ کا استعمال بالکل ممنوع ہو۔ جہاں آج کی جدید ٹیکنالوجی کے بے شمار فوائد ہیں وہیں پر اسکے مضہر اثرات بھی ہیں خاص طور پر چھوٹے بچوں کی ذہانت کا قتل کرنے کے مترادف ہیں لہذا والدین کو چاہیے کہ اس پہلو کو فراموش نہ کریں۔
 |
Training of children |
0 Comments