بچوں کے سامنے باوقار رہیں۔ - Be dignified in front of children - Training of children

Training of Children

بچوں کے سامنے باوقار رہیں

نونہالان چونکہ اوائل عمری میں سب سے زیادہ اپنے والدین کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر پروان چڑھتے ہیں اسی لیے وہ سب سے زیادہ والدین سے ہی سیکھتے ہیں لہذا والدین کا اپنے بچوں کے سامنے باوقار رہنا انتہائی ضروری ہے تاکہ بچے بہت سی روحانی و نفسیاتی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

Training of Children

ماہرین نفسیات کے مطابق ایسے والدین جو ہر وقت گھریلو ناچاقی کا شکار رہتے ہیں اور لڑائی جھگڑے کے ذریعے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ان کے بچوں میں مندرجہ ذیل قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

  • بچوں کے دل سے والدین کا احترام ختم ہوجاتا ہے۔

  • بچے اپنے والدین میں سے والد یا والدہ کا انتخاب کر کے دوسرے سے متنفر ہو جاتے ہیں۔

  • بچے ذہنی طور پر شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

  • بچے اعصابی طور پر کمزور اور ڈرپوک ہو جاتے ہیں۔

  • بچے اپنے مقدس رشتوں سے مایوس ہو جاتے ہیں۔

  • بچوں کے لیے اپنا گھر اذیت کا باعث بن جاتا ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت باہر گزارتے ہیں۔

  • بچے بڑے ہوکر اسی طرز پر زندگی گزارتے ہیں۔

  • بچے عموماََ منشیات کے عادی ہو جاتے ہیں۔

  • بچے گھر سے تنگ آ کر مختلف اخلاقی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

Training of Children

لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ خدارا اپنے بچوں کی بہتر نفسیاتی تربیت کے لیے اپنی اذدواجی ناچاقیوں کا اظہار بچوں کے سامنے نہ کیا کریں۔ کیونکہ والدین کا یہ عمل اپنے ہی بچوں کا نفسیاتی قتل کرنے کے مترادف ہے۔




Post a Comment

0 Comments